پاک فوج سے اظہار یکجہتی، ق لیگ کے کارکنوں کی شہر شہر ریلیاں

اسٹاف رپورٹ

کراچی : پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے مسلم لیگ ق کی جانب سے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔

کراچی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی، فوج کی وردی پہنے ننھے بچے مرکز نگاہ رہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ  ميں بھی مسلم لیگ ق نے ریلی نکالی، شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور نجی چینلز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

لیہ میں بھی ق لیگ کے کارکن فوج کے حق میں سڑکوں پر نکلے، مرکزی دفتر سے مرکزی چوک تاج مینار تک مارچ کیا۔

دادو میں بھی فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی اور کارکنوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ سماء

پاک فوج

factions

Tabool ads will show in this div