ناانصافی کیخلاف ہر جگہ جدوجہد کرینگے، آج کی ریلی انگریزوں کیخلاف ہے، فاروق ستار

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

کراچی : ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نا انصافی پاکستان میں ہو یا برطانیہ میں اس کیخلاف جدوجہد کریں گے، آج کی ریلی انگریزوں کیخلاف ہے، الطاف حسین پاکستان بچانے کی ضمانت ہیں، انہیں اس عمل سے روکا جارہا ہے۔

کراچی میں تبت سینٹر پر الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی اور جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ استحصالی نظام کیخلاف مظاہرہ کرتے رہیں گے، ناانصافی پاکستان میں ہو یا برطانیہ میں، ہم جدوجہد کریں گے، آج کی ریلی گورے انگریزوں کیخلاف ہے۔

انہوں نے برطانوی حکومت اور وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے چند سوالات کے جوابات مانگتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کو پاکستان بچانے کے عمل سے کیوں روکا جارہا ہے؟، لندن میں الطاف حسین کے اکاؤنٹس کیوں منجمد کئے جارہے ہیں، جرم ثابت ہونے سے قبل ایم کیو ایم کے قائد کو ہراساں کیا جارہا ہے؟، 11 سال کی بچی کا آئی پیڈ ایک سال بعد بھی واپس نہیں کیا جارہا، سیاسی وجوہات نہیں تو رابطہ کمیٹی کے سوالوں کا جواب دیا جائے۔

ایم کیو ایم رہنماء کا مزید کہنا ہے کہ الطاف حسین پاکستان کی سلامتی کی ضمانت ہیں، منی لانڈرنگ کیس کی صرف تحقیقات ہورہی ہے، الطاف حسین کو ملک کی پالیسی سازی سے دور رکھا جارہا ہے، غیر قانونی طور پر الطاف حسین کے اکاؤنٹس بند کئے جارہے ہیں، بینک اکاؤنٹس بند کرنے کا مقدمہ عوام کی عدالت پر چھوڑ دیا۔

فاروق ستار کہتے ہیں کہ برطانوی پولیس الطاف حسین کے سکے بھی ساتھ لے گئی، الطاف حسین کو بچپن سے سکے جمع کرنے کا شوق ہے، کیا سکے جمع کرنا بھی منی لانڈرنگ میں آتا ہے؟، افضاء الطاف کی تعلیم و تربیت میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے، الطاف حسین پر آج تک فرد جرم عائد نہیں کی گئی، برطانوی حکومت میگنا کارٹا کو پامال کر رہی ہے۔ سماء

islamist

کیخلاف

azarenka

Tabool ads will show in this div