پیپلزپارٹی کا تحفظ پاکستان آرڈیننس کا نام بدلنے کا مطالبہ
اسٹاف رپورٹ
کراچی : پيپلز پارٹی نے تحفظ پاکستان آرڈيننس کا نام بدلنے کا مطالبہ کرديا، سينيٹ ميں تراميم جمع کراديں۔
کراچی ميں نيوز کانفرنس کے دوران رضا ربانی نے بتايا کہ اپوزيشن نے بل کا نام پروٹيکشن آف پاکستانی سيٹيزن تجويز کيا ہے۔
سينيٹ ميں بل کی ترميم کیلئے 12 نکات جمع کرائے گئے ہيں، جن ميں مسلم ليگ ق اور اے اين پی کی مشاورت بھی شامل ہے۔ سماء