پانامہ کا فیصلہ ، مسلم لیگ ق نے بھی مطالبہ کردیا
اسلام آباد: مسلم لیگ ق نے بھی وزیراعظم میاں نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ۔
پانامہ کیس میں سپریم کے کورٹ کے فیصلے کے بعدمسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مسترد کردیا۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ 2ججز نے لکھا نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے،کسی جج نے نہیں کہا کہ وزیراعظم صادق اور امین ہیں۔
شجاعت حسین نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم نواز شیرف مستعفی ہو کر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں۔ سماء