پانامہ کیس کےفیصلےکےبعدنوازشریف کس طرح وزیراعظم رہ سکتے ہیں

Apr 20, 2017
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/Imran-Khan-Talk-New-Bani-Gala-20-04.mp4"][/video]

Imran Khan Talk New Bani Gala 20-04

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےکہاکہ پانامہ کیس کے فیصلے پرقوم کی جانب سے عدالت کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتےہوئے عمران خان نےکہاکہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا فیصلہ نہیں آیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ پاکستانی قوم کی جانب سے ایسے فیصلے پرعدالت کو خراج تحسین پیش کرتےہیں۔

انھوں نے کہاکہ پانچ ججز نے نوازشریف کے دلائل مسترد کردئے قطری خط کوماننے سے انکار کردیاہے۔ انھوں نے کہاکہ عدالت نے نوازشریف کی منی ٹریل کو مسترد کرتےہوئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلے دیا۔

انھوں نے عدالت کی تعریف کی اور سوال کیا کہ اس فیصلے کے بعد نوازشریف کس طرح وزارت کے عہدے پر براجمان رہ سکتے ہیں۔  سماء

IMRAN KHAN

panama papers

panama case

Tabool ads will show in this div