وزیراعظم نواز شریف کے دورہ بھارت کا شیڈول جاری، پیشگی وفد نئی دہلی پہنچ گیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزیراعظم کے دورہ بھارت کا شیڈول جاری کردیا گیا، میاں نواز شریف نئی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں قیام کریں گے، وزیراعظم نواز شریف کے دورہ بھارت کے سلسلے میں پیشگی وفد بھارت پہنچ گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف پیر کی صبح ساڑھے 9 بجے لاہور ایئرپورٹ سے نئی دہلی روانہ ہوں گے اور بھارتی وقت کے مطابق دن 11 بجے وہاں پہنچیں گے، میاں نواز شریف دوپہر کو آرام کرنے کے بعد شام 5 بج کر 50 منٹ پر راشٹرپتی بھون کیلئے روانہ ہوں گے جہاں پر بھارت کے نو منتخب وزیراعظم نریندر مودی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے بعد بھارتی صدر پرناب مکھر جی سارک ممالک کے سربراہوں کے اعزاز میں عشایئہ دیں گے، جس میں وزیراعظم نواز شریف بھی شریک ہوں گے، دیگر ممالک سے آئے ہوئے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

منگل کو میاں نواز شریف کی بھارتی وزیراعظم سے باضابطہ ملاقات ہوگی، نریندر مودی سے ملاقات کے بعد دوپہر ایک بج کر 20 منٹ پر وزیراعظم بھارتی صدر پرناب مکھرجی سے ملاقات کریں گے اور دوپہر کا کھانا کھاکر شام 4 بجے واپس وطن روانہ ہو جائیں گے۔

ادھر پیشگی وفد بھارت پہنچ گیا، جس میں پروٹوکول، سیکیورٹی اور پی ایم سیکریٹریٹ کا عملہ شامل ہے، فلائٹ کی عدم دستیابی کے باعث وفد واہگہ کے راستے بھارت میں داخل ہوا اور سرحد پار وفد کو بذریعہ ہوائی جہاز دہلی پہنچایا گیا۔ سماء

teenager

Tabool ads will show in this div