الطاف حسین کہیں تو پشاور سے شناختی کارڈ بنادیتے ہیں، سراج الحق
ویب ایڈیٹر
کراچی : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کہیں تو پشاور سے شناختی کارڈ بنادیتے ہیں، کراچی کو فوری 100 ارب روپے کا پیکج دیا جائے۔
کراچی میں خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ شہر قائد کیلئے فوری طور پر 100 ارب روپے کا پیکیج دیا جائے، ملک میں امیر اور غریب کیلئے الگ نظام ہے، جمہوریت کے بغیر ہر رنگ کی حکومت دیکھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ کے قائد کہیں تو پشاور سے شناخت کارڈ بنا کر دینے کیلئے تیار ہیں۔ سماء