مہمند ایجنسی،پنڈیالی سے پانچ نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

ویب ایڈیٹر:


غلنئی : مہمندایجنسی کی تحصیل پنڈیالی سے 5افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

مہمند ایجنسی کے علاقے تمانزئی سے برآمد کی جانے والی لاشوں کی تاہم کوئی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق لاشیں پنڈیالی کے علاقے تمانزئی سے ملیں، جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

دوسری جانب مہمند ایجنسی کے سورش زدہ علاقوں تحصیل پنڈیالی، تحصیل صافی، تحصیل حلیم زئی اور تحصیل بائی زئی کے مختلف علاقوں میں دو روز سے کرفیو نافذ ہے۔ دو روز قبل بھی اسی علاقے میں تعلیم دشمن عناصر نے سرکاری پرائمری اسکول کو تباہ کردیا تھا، جب کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی ہر دوران سرچ آپریشن بم حملے میں 6 اہل کار شہید، جب کہ دو زخمی ہوگئے تھے۔ سماء

MQM

سے

برآمد

karzai

لاشیں

Tabool ads will show in this div