تعلقات وہیں سےشروع کرینگےجہاں واجپائی کیساتھ ختم ہوئے،نواز

ویب ایڈیٹر:


نئی دہلی : بھارت کے نئے وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری سے پہلے بھارتی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں مثبت پیشرفت کا اچھا موقع ہے۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم پاکستان نوار شریف نے کہا کہ دورہ بھارت کا یہ موقع دو طرفہ تعلقات میں بہتری کا بہترین موقع ہے، ایک دوسرے کے قریب آنے کا بہترین موقع ہے۔ پاک بھارت حکومتوں کے پاس ہی بھاری مینڈیٹ موجود ہے، یہ مینڈیٹس دوطرفہ تعلقات کواہم سنگ میل پر لے جاسکتے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی ثقافتوں اور روایتوں میں بہت کچھ مشترک ہے، اس اشتراک کو طاقت بنا کر آگے چلا جاسکتا ہے، نریندر مودی سے ملاقات کا منظر ہوں، ہمیں خدشات، اعتراضات، اور تحفطات ملکر ختم کرنے ہوں گے۔

ایک موقع پر سوال کے جواب میں پاکستانی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے ساتھ وہیں سے تعلقات شروع کریں گے جہاں سابق وزیراعظم واجپائی کے ساتھ ختم ہوئے تھے، دونوں ملکوں کی حکومتوں کو عوام نے جو مینڈیٹ دیا وہ نئے دور کیلئے سودمند ہوگا۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ دورہ بھارت دونوں ملکوں کے تعلقات میں پیش رفت کیلئے اہم ہے، ایک دوسرے تک رسائی کا یہ بہترین موقع ہے، دونوں ممالک کےدرمیان بداعتمادی اور خوف کی فضاء ختم کرنی ہوگی۔ سماء

Bhutto

Tabool ads will show in this div