آرمی چیف نے30دہشتگردوں کی سزائے موت کےوارنٹ پردستخط کردیئے
راول پنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تیس دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام پر پہنچانے کیلئے سزائے موت کے وارنٹ پر دستخط کردیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تیس دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کرتے ہوئے ان کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیئے۔ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، عام عوام اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق تمام دہشت گردوں کو جرم ثابت ہونے پر ملٹری کورٹس نے سزائے موت سنائی۔ سماء