آرمی چیف جنرل قمر سے ایرانی سفیر کی اہم ملاقات

2017-04-19-PHOTO-00000010 راول پنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک میں باہمی احترام کے تحت تعلقات جاری رہیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے اہم ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ ملکی امور اور سرحدی سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں  رہنماؤں کے درمیان خطے کی سیکیورٹی سے متعلق بھی مختلف مضوعات پر گفت گو کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں باہمی احترام کے تحت تعلقات جاری رہیں گے، پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سماء

Kulbhushan Yadav

Irani Ambassador

Tabool ads will show in this div