نوازشریف کی سابق بھارتی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات

Nov 30, -0001

 اسٹاف رپورٹ


نئی دہلی : وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کے بعد بھارتی صدر اور سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی سے بھی ملاقاتیں کیں۔

حیدرآباد ہاؤس سے نکلنے کے بعد وزیراعظم نواز شریف سیدھے راشٹرپتی بھون پہنچے، جہاں انہوں نے بھارتی صدر پرناب مکھر جی سے ملاقات کی اور دوطرفہ امور پر بات چیت کی۔ اس کے بعد میاں نواز شریف سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں دونوں رہ نماؤں نے خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سماء

vote

eid

puppet

birthday

Tabool ads will show in this div