مجھے راؤ انوار نے اغوا کرایا، مہراب کھوسو
کراچی: مبینہ طور پر اغوا کيے جانے والے مہراب کھوسو کو رہا کر ديا گيا ہے۔
رہائي کے بعد سما سے خصوصي گفتگو کرتے ہوئے مہراب کھوسو نے اغوا کا الزام ايس ايس پي ملير پر لگايا۔
مہراب کھوسو نے کہا کہ میرے والد نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے خلاف دو ماہ پہلے مني لانڈرنگ کي درخواست دي تھي۔ اغوا کے دوران کہا گيا کہ اپنے ابو سے بولو کيس واپس لے ليں۔
مہراب کھوسو نے کہا کہ مجھے ایک کمرے میں رکھا گیا جہاں چار پولیس اہکار موجود تھے۔ انہوں نے جمعرات کو ملیر کورٹ جانے کا اعلان بھی کیا۔ سماء