لاہور،پسندکی شادی ، والد اور بھائیوں نے اینٹں مار کرلڑکی کوقتل کردیا

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور پسند کی شادی کرنے والی لڑکی بھائیوں کے ہاتھوں قتل کردی گئی۔ انصاف کے لئے عدالت آنے والی فرازنہ کو بھائیوں نے اینٹوں سے حملہ کرکے موت کی نیند سلا دیا۔
جڑانوالہ کی فرزانہ نے اقبال سے پسند کی شادی کی جس پر لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرا دیا، غیرت کے نام پر قتل ہونے والی فرزانہ حاملہ تھی اور آج صبح مقدمہ کی سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ پہنچی جہاں پہلے سے موجود اس کے بھائیوں اور والد نے گھیراؤ کرکے اس پر اینٹوں سے حملہ کردیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وقوعہ کے وقت دیگر پولیس اہل کار بھی موجود تھے، تاہم کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی، پولیس کے مطابق لڑکی کے والد عظیم کو گرفتار کر لیا ہے، جب کہ دیگر ملزمان بھی جلد پکڑ لیے جائیں گے۔
پولیس نے لڑکی کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی، جب کہ تحقیقات میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا جائے گا۔ سماء

picasso

Tabool ads will show in this div