یورپین فٹبال لیگ؛بات کوارٹرفائنل تک آگئی

Apr 18, 2017

UEFA QTA PKG 18-04 Mukkaram

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/UEFA-QTA-PKG-18-04-Mukkaram.mp4"][/video]

یورپین فٹبال لیگ کوارٹر فائنلز کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔پہلے کوارٹر فائنل میں ریال میڈرڈ اور بائرن میونخ کا مقابلہ ہوگا۔

یورپین فٹبال لیگ کوارٹرفائنلزشروع ہونےوالے ہیں۔ دوسرے لیگ کا آج سے آغازہوگا۔ ریال میڈرڈسے بائرن میونخ ٹکرائے گی۔پہلے لیگ میں بائرن نے لیڈ لی۔ریال میڈرڈ کی مشکلات رونالڈ نے  حل کردیں۔انھوں نےدوگول کرکےلیگ میں گولوں کی سنچری بنائی اورٹیم کوکامیابی دلادی۔دوسرےکوارٹر فائنل میں برطانوی کلب لیسٹرکا مقابلہ اسپینش کلب ایٹلیکومیڈرڈسے ہوگا۔

پہلےلیگ میں اسپینش کلب ایک صفر سے فاتح رہا۔مشکلات کاشکار بارسلوناکل اٹلی کےیوانٹس سے بقا کی جنگ لڑے گی۔ پہلے لیگ میں چارصفرکی شکست بارسلونا کا مقدر بنی۔

سیمی فائنل تک رسائی کےلئےمیسی الیون کو پانچ گولوں کی برتری درکار ہے۔آخری کوارٹر فائنل میں جرمن کلب بورشیا کا مقابلہ مناکو سے ہوگا۔پہلے لیگ میں مناکو تین دو سے فاتح رہا۔ سماء

Tabool ads will show in this div