بھارتی بزنس ٹائیکون لندن میں گرفتار

Apr 18, 2017

1 ممبئی : بھارتی بزنس ٹائیکون وجے مالیا کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا، مجسٹریٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد رہائی بھی مل گئی۔

بھارت کے بزنس ٹائیکون اور آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے مالک وجے مالیا کو بھارتی حکام کی درخواست پر میٹروپولیٹن پولیس نے لندن سے گرفتار کیا، انہیں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا، عدالت نے مالی کی ضمانت منظور کرلی۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے جاری بیان میں 61 سالہ بھارتی بزنس مین کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکام کی درخواست پر فراڈ کیس میں مفرور مالیا کو حراست میں لیا گیا تھا، ان کی حوالگی سے متعلق کارروائی جاری ہے۔

1a

ضمانت پر رہائی کے بعد وجے مالیا بھارتی میڈیا پر برس پڑے، ٹویٹر پیغام میں بولے کہ میڈیا ان کی گرفتاری کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے، حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت عدالت میں جاری ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی بڑی کاروباری شخصیت وجے مالیا معاشی جرائم سے متعلق مختلف کیسز میں مطلوب ہیں، ان میں 9 ہزار کروڑ روپے کے قرضوں کے نادہندگی کا کیس بھی شامل ہیں۔ سماء

scotland yard

Vijay Mallya

Tabool ads will show in this div