چوہدری نثار جھوٹ بول رہے ہیں

Aitezaz Ahsan SOT 12-07

اسلام آباد: سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار جھوٹ بول رہے ہیں، پاناما کیس کا فیصلہ نوازشریف کے خلاف آجانا چاہیے تھا۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ نیوزلیکس اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی میں شدید اختلاف ہے،کوئي جج نہیں کہہ سکتااتفاق رائے ہوگا تو رپورٹ پردستخط کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جسٹس(ر)عامر رضانے کوئی شرط نہیں رکھِي ہوگی، وزیرداخلہ چوہدری نثار جھوٹ بول رہے ہیں،پاناما کا4دن کا کیس تھا،پانچویں دن فیصلہ آجانا چاہیے تھا۔

اعتزازاحسن نے کہا کہ جائیدادتسلیم کرلی تونوازشریف کےبچوں نےثبوت دیناتھے،2 قطری خطوط کےعلاوہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں، پاناما کیس کافیصلہ نوازشریف کےخلاف آجاناچاہیےتھا۔ سماء

ch nisar

pm nawaz

AITEZAZ AHSAN

Panama

Tabool ads will show in this div