لاہور : خود کشی کی کوشش پر ناکام عاشق کو 5 سال قید کی سزا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

لاہور: لاہور کی عدالت نے خودکشی کی کوشش پر ناکام عاشق کو 5 سال قيد کی سزا سنادی۔

عشق ميں ناکامی پر سر پھرے نوجوان کی کارروائی 17 جنوری 2014ء کی ہے جب وہ پستول ہاتھ ميں تھامے نجی ایئرلائنز کے دفتر کے سامنے پہنچا اور خود کو ختم کرنے کی دھمکی دی۔

فلمی انداز ميں اداکاری کرتے ہوئے کامران نے کچھ دير تو پوليس اہلکاروں کو الجھائے رکھا ليکن بالآخر ایک اہلکار نے اسے قابو کرلیا۔

ناکام عاشق کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گيا۔

ملزم کیخلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت ميں 4 ماہ تک يہ کيس چلتا رہا اور ٹرائل کے بعد عدالت نے کامران کو 5 سال کیلئے جيل کی سلاخوں کے پيچھے بھيج ديا۔ سماء

لاہور

retires

Tabool ads will show in this div