جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، الطاف حسین کا نواز مودی ملاقات کا خیرمقدم

اسٹاف رپورٹ

لندن : الطاف حسین نے نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مسئلے کا حل جنگ نہیں، مفاہمت اور بات چیت ہے۔

اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے نومنتخب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات بہتر بنانے پر اتفاق کئے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔

الطاف حسین نے کہاکہ بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کا عمل خوش آئند ہے، تاہم دیرپا امن اور خوشگوار تعلقات کیلئے کشمیر سمیت دیگر تصفیہ طلب تنازعات پر بات چیت بھی ناگزیر ہے، ان تنازعات کو حل کئے بغیر پاکستان اور بھارت کے مابین دیرپا اور دوستانہ تعلقات قائم نہیں ہوسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اس بات کی داعی ہے کہ مختلف ممالک کے مابین مسائل کا حل جنگ نہیں بلکہ مفاہمت اور بات چیت ہے، پاکستان کے پڑوسی ممالک سے دوستانہ تعلقات کا قیام ایم کیو ایم کے منشور کا حصہ ہے۔ سماء 

puppet

lord

checks

galaxy

Tabool ads will show in this div