مقبوضہ وادی،کشمیریوں پر پلاسٹک گولیاں استعمال کرنیکا فیصلہ

مقبوضہ کشمیر : قابض بھارتی فوج کو مقبوضہ وادی میں احتجاج کرتے نہتے کشمیریوں پر پلاسٹک گولیاں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس اور بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کشمیریوں پر پلاسٹک کی گولیاں استعمال کرنے کا اشارہ دیا گیا ہے، بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہجوم قابو کرنے کے لئے پلاسٹک کی گولیاں استعمال کی جائیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لاکھوں کی تعداد میں پلاسٹک کی گولیاں مقبوضہ وادی پہنچا دی گئی ہیں، جب کہ ہجوم کو قابو کرنے کے لئے پیلٹ گن کا استعمال بھی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ فیصلے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ہوئے۔
بھارتی فوج کے مظالم کی وڈیو منظرعام پر آنے کے بعد بھارتی وزارت داخلہ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروس پر پابندی لگانے پر بھی غور کررہی ہے۔ سماء