ایک دن کا اختیار؛وسیم اکرم نے ’’کریم ‘‘ کے کرایے انتہائی کم کردیے

Apr 18, 2017

wasim akram

[video width="400" height="224" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/73-Wasim-Akram-Live-Home.mp4"][/video]

پاکستان میں ٹیکسی سروس آن لائن بکنگ والی ٹیسکی سروس ’’کریم ‘‘کے ایک دن کے لیے اعزازی چیف آپریٹنگ آفیسر بننے والے وسیم اکرم نے ایک روزہ اختیارات کا خوب فائدہ اٹھاتے ہوئے کرایوں میں کمی کردی۔

سماجی رابطوں کی  ویب سائٹ ’فیس بک ‘‘پر وسیم اکرم نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ میں ایک دن کے لیے کریم کا اعزازی سی اوی بنا تھا، اور میرے پاس ایک ایگزیکٹو آرڈر کرنے کا اختیارتھا۔ تمام ای میلز پڑھ کر مجھے لگا کہ سب یہی چاہتے ہیں کہ کریم ٹیکسی سروس کے کرایے سستے کردیے جائیں۔

wasim careem وسیم اکرم نے مزید کہا کہ میں نے ایک دن کا سی ای او ہونے کا فائدہ اٹھایا اور آپ لوگوں کے لیے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا۔ لاہور میں ’’گو کار‘‘ پر 25 فیصد جبکہ کراچی میں ویسی ہی کارگو گاڑیوں پر 20 فصد کمی کی جا رہی ہے۔ یہ پاکستان کی سب سے بہترین سروس ہے جو لوگوں کو روزگاربھی مہیا کررہی ہے۔ وسیم اکرم نے صارفین کو یہ مشورہ بھی دیا کہ جلدی سے یہ ایپ اپنے موبائل فونزمیں ڈاؤن لوڈ کرلیں کیونکہ اس سے بہتر سروس آپ کو پاکستان میں کہیں نہیں ملے گی۔ سماء

taxi service

careem