پاک چین مشترکاء عالمی فضائی مشق شاہین تھری اختتام پذیر

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : پاک چین مشترکا عالمی فضائی مشق شاہین تھری اختتام پذیر ہوگئی، ڈپٹی چیف آف دی ائیرسٹاف (آپریشنز) ائرمارشل سہیل امان اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
 
پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق تین ہفتے تک جاری رہنے والی فضائی مشق شاہین تھری کے دوران پی اے ایف اورچینی فضائیہ کے جدید لڑاکا طیاروں اور معاون عناصرنے حصہ لیا۔ میجرجنرل ژان ہوشن ، کمانڈرچینگڈو ریجنل ائیر فورس کمانڈ کی سربراہی میں چھ رکنی وفد نے آخری دن مشقیں دیکھیں۔

اس موقع پر گفت گو کرتے ہوئے میجر جنرل ژان ہوشن  نے کہا کہ وہ پاک فضائیہ کی جارحانہ صلاحیت ، حوصلہ مندانہ جذبے اور تربیتی اصول سے بہت متاثر ہوئے ۔۔ پاک فضائیہ اب تک امریکہ، سعودی عرب ، ترکی، چین ، اردن ، متحدہ عرب امارات، مصر اور دوسرے دوست ممالک کی فضائی افواج کے ساتھ کئی عالمی فضائی مشقوں میں حصہ لے چکی ہے۔ سماء

mehndi

CII

kunduz

petrol

transmission

Tabool ads will show in this div