پولوگراؤنڈ کرپشن کیس میں آصف زرداری بری

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو پولو گراؤنڈ کرپشن ریفرنس میں بری کردیا۔ کوٹیکنا اور ایس ایس جی کیس میں بریت کی درخواست مسترد، اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنس میں بریت کا فیصلہ چار جون کو سنایا جائے گا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے پولو گراؤنڈ ریفرنس میں آصف زرداری کی بریت کی درخواست منظور کر لی اور ناکافی شواہد کی بنا پر انہیں بری کر دیا۔

عدالت نے کوٹیکنا اور ایس جی ایس کیس میں سابق صدر کی بریت کی درخواست مسترد کر دی اور نیب کو شواہد اور گواہوں کو نو جون کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنس کا فیصلہ چار جون کو سنایا جائے گا۔ آصف زرداری کیخلاف انیس سو اٹھانوے میں کرپشن کے ریفرنس بنائے گئے تھے۔ سماء

میں

کیس

helps

rich

Tabool ads will show in this div