نازیباالفاظ کااستعمال،ن لیگی خاتون نےتحریک انصاف رکن کوتھپٹردےمارا

اسٹاف رپورٹ


لاہور : پنجاب اسمبلی کے باہر ن لیگ کی خاتون رکن سلمیٰ بٹ نے تحریک انصاف کے آصف محمود کو تھپڑ مار دیا، اپوزیشن نے لیگی خاتون کے طرز عمل کے خلاف اسپیکر کو درخواست دے دی۔

آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کو بھارتی وزیر اعظم کے خلاف قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ ملی تو حزب اختلاف نے ایوان میں احتجاج کیا جو ایوان کے باہر تک جاپہنچا۔

معاملہ کی سنگینی بڑھی اور اسمبلی کے باہر حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان نعرے بازی کا مقابلہ شروع ہو گیا۔ اسی دوران ن لیگ کی رکن سلمیٰ شاہین بٹ نے اپنے قائد کی شان میں گستاخی کرنے کا الزام لگا کر تحریک انصاف کے آصف محمود کو چانٹا رسید کردیا۔ خاتون رکن اسمبلی نے معاملہ کا قصور وار بھی آصف محمود کو قرار دیا۔
 
تھپڑ کھانے والے آصف محمود کا کہنا ہے کہ احتجاج ہر کسی کا جمہوری حق ہے، وہ اس بدتمیزی کے خلاف اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرائیں گے۔ لیگی خاتون کے رویئے کے خلاف اپوزیشن نے بھی احتجاج کیا اور ایم پی اے کو تھپڑ مارنے اور گالیاں دینے پر اسپیکر کو درخواست دے دی اور سلمیٰ بٹ کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ سماء

reply

Tabool ads will show in this div