خیبرپختونخوا ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کاگڑھ رہا ہے
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، عوام کی محرومیوں اورشکایتوں کا ازالہ کردیا جائے گا۔
اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کے سینئیرلیگی رہنماؤں کا اجلاس وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں ہوا جس میں انجینئر امیرمقام کوخیبرپختونخواکا صدر مرتضیٰ جاوید عباسی کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کاگڑھ رہا ہے۔ سماء