افسوسناک واقع، عمارت کا تنازعہ بچے کی جان لے گیا

Blast Child Killed Qta Pkg 17-04

کوئٹہ : کریکر حملے میں سات سالہ بچے کي جان چلي گئي، تین افراد زخمی بھي ہوئے، واقعہ کی وجہ عمارت کا تنازع بتایا جاتا ہے۔

کوئٹہ میں عمارت کا تنازعہ بچے کی جان لے گیا، جناح ٹاؤن کے علاقے کلی برات میں ایک پلازہ کے باہر نامعلوم افراد نے کریکر بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں پلازے کے باہر کھیلنے والے خاندان کا ایک بچہ جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، مقتول بچے کے والد کا الزام ہے کہ وہ جس پلازے میں کرایے پر رہائش پذیر ہیں اس کے مالک کو عمارت خالی کرنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔

لاش اور زخمی کو سول اسپتال کوئٹہ پہنچادیا گیا، پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جارہی ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ملکیت کے تنازع پر اس عمارت پر پہلے بھی دو حملے ہوچکے ہیں۔ سماء

Child Killed

Tabool ads will show in this div