ملکی سلامتی پرکوئی آنچ آنے نہیں دیں گے
راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام پاکستانی اپنے اردگرد مشکوک سرگرمیوں پرنظر رکھیں، دہشت گردوں کیلئے پہلے جیسی کارروائیاں کرنامشکل ہے، جو بھی ہے ملک کے حالات بہتر کرنے کیلئے ہے۔
،میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت نے فائر بندی کےمعاہدے کی خلاف ورزی کی، ڈومور کے مطالبات پرہرآنےوالےدن کیساتھ کمی آئی ہے، ڈومورکامطالبہ ایک سیاسی مطالبہ ہے،دہشت گردی کیخلاف سب سےزیادہ کردارپاکستان کاہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات پرپریس ریلیزجاری کردی تھی، ملک کی سلامتی پرکوئی آنچ آنےنہیں دیں گے۔
مردم شماری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کےدوران نادراکےساتھ رابطہ رہتاہے،مردم شماری کےدوران شہید ہونیوالوں کوخراج عقیدت پیش کرتےہیں، مردم شماری کا دوسرا مرحلہ25اپریل سے شروع ہوگا،مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملک کو فساد سے پاک کرنےکیلئےپُرعزم ہیں،ردالفساد کا مقصد ملک کوفساد سے پاک کرنا ہے، ردالفساد کا مقصد ديگرآپريشنزکي کاميابيوں کو مستحکم بنانا ہے، ضرب عضب کي کاميابيوں کے استحکام کيلئے ردالفساد شروع کياگیا، ادارے،سسٹم وقت کيساتھ ساتھ مضبوط ہوتے ہيں، ردالفساد کے بعد15بڑے آپريشنز کيے گئے، آپریشن میں4ہزار510مشتبہ افرادکوگرفتارکیاگیا،آپریشن کے ذریعے پورے ملک سے4083ہتھیار جمع کیے گئے،ردالفساد کے تحت108دہشت گرد مارے گئے۔
میجرجنرل آصف غفور نے بتایا کہ چمن میں گاڑی سے120کلوبارودبرآمدکیاگیا،لورالائی میں آپریشن میں بارودی سرنگیں برآمدکیں،ڈی جی خان آپریشن میں10دہشت گردہلاک ہوئے، آپریشن میں2سیکیورٹی جوان شہیدہوئے،لاہور آپریشن کےدوران نورین کوبازیاب کرایاگیا،558 فراریوں نے خود کوقانون کے حوالے کیا، کراچی کے حالات میں بہتری آرہی ہے،سوات میں اے پی ایس نے مارچ سےکام شروع کردیاہے۔
میجر جنرل عاصم غفور کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان اور کالعدم تنظیم جماعت الحرار کے اہم جنگجو نے دہشت گردانہ کارروائیوں سے تنگ آکر سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال کر اپنے آپ کو پاک فوج کے حوالے کردیا گیا۔
پاک فوج کی جانب سے لاہور سے گرفتار خاتون دہشت گرد کی شناخت ظاہر کردی گئی، آئی ایس پی آر کی جانب سے نورین لغاری کا ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا گیا ہے، جس میں نورین کا کہنا ہے کہ مجھے خود کش حملے کیلئے تیار کیا جا رہا تھا، مجھے ایسٹر کے موقع پر لاہور میں چرچ پر حملہ کرنا تھا، ترجمان کے مطابق نورین کیس پر ایم آئی نے بہت کام کیا، نورین کو14اپریل کو بازیاب کرالیا گیا۔ سماء