ترجمان کالعدم طالبان احسان اللہ احسان نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے
راول پنڈی : پاک فوج کو آپریشن ردالفساد میں بڑی کامیابی مل گئی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان اور جماعت الحرار کے اہم جنگجو احسان اللہ احسان نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کرتے ہوئے ہتھیار ڈال دیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بڑا اعلان سامنے آگیا، پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم غفور کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان اور کالعدم تنظیم جماعت الحرار کے اہم جنگجو نے دہشت گردانہ کارروائیوں سے تنگ آکر سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال کر اپنے آپ کو پاک فوج کے حوالے کردیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ احسان اللہ احسان کے ہتھیار ڈالنے سے سرحد پار ممالک میں موجود دہشت گرد گروپوں کو ایک واضح پیغام مل گیا ہے۔ سماء