خاموش فلموں کا لازوال کردار چارلی چیپلن

میونخ : مقبول مزاحیہ اداکار چارلی چیپلین کے سیکڑوں چاہنے والے چارلی چیپلین بن کر سوئٹزرلینڈ میں جمع ہوگئے، چھ سو باسٹھ چارلی چیپلینز کی ایک جگہ موجودگی ورلڈ ریکارڈ بن گئی۔
سوئٹزرلینڈ میں چالی چیپلن کے مداحوں کا عجیب میلہ سجا، یہ موقع تھا چارلی چیپلین کی ایک سو اٹھائیس ویں سالگرہ کا، کہ جہاں چارلی چیپلین کیلئے مخصوص میوزیم کے آس پاس جیسے چھوٹے بڑے ہرعمرکے چارلی چیپلین کا میلہ لگ گیا۔
اس موقع پر تمام افراد چارلی کی مخصوص چھڑی جیسی چھڑیاں سنبھال کر کھڑے تھے، سب ہی اپنے محبوب اداکار کو اپنے اپنے انداز میں یاد کر رہے تھے۔ سماء