بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد مذمت جمع
اسٹاف رپورٹ
لاہور : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد مذمت جمع کرادی گئی ہے۔
اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں نومنتخب بھارتی وزیراعظم کی طرف سے پاکستان پر دہشت گردی کے الزام کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت کی نئی حکومت بلوچستان میں دہشت گردوں کی مالی و تکنیکی امداد بند کرے، کشمیر اور پاکستان کے پانی پر اپنا ناجائز قبضہ ختم کرے۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان کی طرف سے امن اور خیرسگالی کے جذبات کو کمزوری سمجھنے کی بجائے نیک نیتی سے مذاکرات کرے۔ سماء
vote
hate
کیخلاف
colonel
تبولا
Tabool ads will show in this div