مشال خان کا قتل، 5یونی ورسٹی ملازمین سمیت15 ملزمان گرفتار
مردان : سانحہ عبدالولی خان یونیورسٹی کيس ميں بڑي پيش رفت سامنے آگئی، حملے ميں ملوث مزيد آٹھ ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں، زير حراست ملزموں کي تعداد 16 ہوگئي۔ آٹھ ملزموں کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ بھي منظور کرلیا گیا ہے۔ سانحہ عبدالولي خان يونيورسٹي ميں اہم پيش رفت سامنے آگئی، حملے اور تشدد میں ملوث مزید آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پوليس نے حاصل کردہ ويڈيوزکي مدد سے ملزمان کی شناخت کي۔ ملزموں ميں يونيورسٹي کے مزيد 5 ملازمين بھي شامل ہیں، جن کي گرفتاري سے تفتيش نے نیا اختيار کرليا۔
ادھر مردان ميں انسداد دہشت گردي عدالت نے 8ملزموں کا چار روزہ ريمانڈ ديديا۔ يونيورسٹي ميں اعلیٰ حکام کی اہم بیٹھک ہوئی، کمشنر مردان نے فرقہ وارانہ فسادات کا خدشہ مسترد کردیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مشال کي موت گولياں لگنے سے ہوئي۔ سماء