گوجرانوالہ : اولاد نہ ہونے پر خاوند کا بیوی پر تشدد، سر کے بال کاٹ ڈالے

اسٹاف رپورٹ

گوجرانوالہ : گوجرانوالہ میں خاوند نے بیوی کو اولاد نہ ہونے پر تشدد کا نشانہ بناکر سر کے بال بھی کاٹ ڈالے۔

حیدر آباد کالونی کی رہائشی سلمیٰ بی بی کو شادی کے 5 سال بعد بھی اولاد نہ ہونے پر شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا، بے رحم خاوند نے بیوی کے سر کے بال بھی کاٹ ڈالے۔

متاثرہ خاتون سلمیٰ کو علاج کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گيا، خاتون پر تشدد کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوا جبکہ شوہر بھی فرار ہے۔ سماء

rituals

staff

Tabool ads will show in this div