مانسہرہ : طالبہ زیادتی کیس کے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسٹاف رپورٹ

مانسہرہ : مانسہرہ طالبہ زیادتی کیس کے تینوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیئے گئے۔

مانسہرہ میں فرسٹ ایئر کی طالبہ سے زیادتی کے ملزمان کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جانا تھا، تاہم جج کی چھٹی کے باعث ملزمان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایبٹ آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے زیادتی میں ملوث ملزمان کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر مانسہرہ پولیس کے حوالے کردیا، اس موقع پر خاتون وکیل کرن تنولی کا کہنا تھا کہ طالبہ کی جانب سے سینیٹر بابر اعوان مفت کیس لڑیں گے۔ سماء

ملزمان

کیس

polls

singapore

hbl

Tabool ads will show in this div