جامعات کے ترمیمی بل کیخلاف کراچی یونیورسٹی کے اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : جامعات کے ترمیمی بل 2013ء کیخلاف  کراچی ميں جامعہ این ای ڈی کے اساتذہ بسوں میں سوار ہوکر نکلے، منزل تھی وزیراعلیٰ ہاؤس ليکن پوليس نے راستے ميں ہی روک ليا۔

ریڈ زون نہیں جانے دیں گے، یہی سوچ کر جامعہ کراچی و جامعہ این ای ڈی کی اساتذہ کی بس کو پولیس نے شارع فیصل پر روک لیا، واٹر کینن بھی آگئی، اساتذہ و پولیس کی تکرار چلتی رہی اور پھر آگے جانے کی اجازت ملی۔

اساتذہ کی ایک اور بس پی آئی ڈی سی پہنچ گئی وہاں بھی پولیس کی نفری چوکس کھڑی رہی، اپنے ساتھیوں کے بیچ میں ہی روکے جانے پر اساتذہ چراغ پا ہوگئے، خوب نعرے بازی کی۔

جامعہ کراچی سے چلنے والا اساتذہ کا احتجاجی ریلا ایوان وزیر اعلیٰ کے باہر مظاہرہ کرنا چاہتا تھا اور مقصد تھا جامعات کا ترمیمی بل 2013ء مسترد کرنا۔

اساتذہ کے احتجاج کی وجہ سے شارع فیصل، ضیاء الدین روڈ پر ٹریفک بھی بدترین جام ہوگیا۔ سماء

burger

polio

role

Stuart Broad

Tabool ads will show in this div