وزیر اعلی پنجاب نے فاسٹ اینڈ فیورس کا ریکارڈ توڑ ڈالا

Apr 15, 2017

Fsd Fast n Furious Pkg 15-04

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/Fsd-Fast-n-Furious-Pkg-15-04.mp4"][/video]

فیصل آباد : وزیر اعلی پنجاب کا طوفانی دورہ فاسٹ اینڈ فیورس کا بھی ریکارڈ توڑ ڈالا، نو منصوبوں کا افتتاح کرنے کے علاوہ لیگی رہنما شیرعلی کومنانے ان کے گھر پہنچ گئے ۔

شہباز شریف کے دورے کا آغاز سمندری میں سی ٹی ڈی کے شہید انسپکٹر فدا حسین کے اہلخانہ سے ملاقات سے ہوا، خادم اعلی کا اگلہ پڑاو چلڈرن اسپتال تھا۔

چلڈرن اسپتال جہاں ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کیا اور گاڑی دوڑا دی زرعی یونیورسٹی کی جانب فیصل آبادیوں کو میٹرو بس دینے کا اعلان کیا اور جنگلہ بس کہنے والوں پر خوب برسے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پشاور میں میٹرو بس چلانے کا کہنا ہے اب اس کو جنگلہ بس نہ کہیں بلکہ چھنگا گلی بس کہیں۔

لیکن سفر ختم نہیں ہوا گرلز ہاسٹل ،خدمت مرکز سمیت 8 پراجیکسٹس کا جلدی جلدی افتتاح کیا اورروٹھے لیگی رہنما شیرعلی کومنانے ان کے گھر پہنچ گئے۔ سماء

cm punjab

cm punjab shahbaz sharif

Fast furious

Tabool ads will show in this div