الطاف حسین کا شناختی کارڈ جلد بن جائیگا، نادرا حکام کی قائمہ کمیٹی میں یقین دہانی

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے شناختی کارڈ کا معاملہ حل کے قریب پہنچ گیا، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو نادرا حکام نے بتایا ہے کہ جلد شناختی کارڈ بنا کردے دیا جائے گا۔

الطاف حسین کے شناختی کارڈ کے معاملے پر حکومت نے لچک دکھادی، بات بنتی نظر آنے لگی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا گیا ہے کہ نادرا کی ٹیم لندن میں گھر جاکر کوائف چیک کرے گی۔

متحدہ کے قائد الطاف حسین نے 4 اپریل کو این آئی سی او پی (NICOP) کیلئے درخواست دی، لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کی ہدایت پر نادرا کی ٹیم نے گھر جا کر فنگر پرنٹ اور کوائف لئے، وزارت داخلہ نے صورتحال کا نوٹس لیا اور نادرا اہلکاروں کو معطل کردیا۔

پھر ایم کیو ایم نے احتجاج کی راہ اپنائی جس کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ شناختی کارڈ بنانے سے کسی نے انکار نہیں کیا، الطاف حسین ہائی کمیشن جاکر فنگر پرنٹ اور کوائف جمع کرادیں، شناختی کارڈ بن جائے گا۔

ایم کیو ایم کا اصرار تھا کہ درخواست دیدی، فیس بھی جمع کرادی، دوبارہ فنگر پرنٹ کی شرط کس لئے، احتجاج بڑھا تو حکومت نے بھی لچک دکھادی اور اب معاملہ حل ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ سماء

jundullah

press

tariffs

حکام

merger

galaxy

Tabool ads will show in this div