ٹرین سےسفرکرنےوالوں کےلیےخوشخبری
لاہور بلوچستان کی جعفر ایکسپریس چاروں صوبوں کی زنجیر بن گئی ۔
کوئٹہ سےراولپنڈی تک چلنے والی جعفر ایکسپریس کا روٹ پشاور تک بڑھا دیا گیاہے۔ نئے روٹ کا افتتاح ڈی ایس ریلوے بلوچستان عامر بلوچ نے کیا۔
جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے براستہ جیکب آباد، سکھر،لاہور،راولپنڈی سے ہوتی ہوئی پشاور تک جائے گی۔
جعفر ایکسپریس چاروں صوبوں کی زنجیر بنی تو مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا ۔
ڈی ایس ریلوے عامر بلوچ کہتے ہیں کہ پاکستان ریلوے فلیٹ ٹرینیں چلانے پر توجہ دے رہی ہے۔چین سے لائے گئے نئے انجن اور بوگیوں سے ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہو گا۔
نئے روٹ کے لئے جعفر ایکسپریس کی 12 بوگیوں کے ذریعے 800 مسافر سفر کریں گے۔ سماء
Jaffar Express
تبولا
Tabool ads will show in this div