رینٹل پاورکیس،راجہ پرویزپر3 جون کوفرد جرم عائد کی جائیگی
ویب ایڈیٹر
اسلام آباد: رینٹل پاور کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی تین جون تک موخر کردی گئی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے رینٹل پاور کرپشن کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین سمیت تمام ملزمان کو طلب کررکھا تھا تاہم کوئی ملزم پیش نہیں ہوا۔
دوسری جانب سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کردی گئی۔ عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کرتے ہوئے تمام ملزمان کا تین جون کو دوبارہ طلب کرلیا۔ سماء