شمالی کوریاکاتنازع؛چین نے روس کی مددمانگ لی

Apr 15, 2017

north-korean-missile-test-kim-jong-un-getty-640x480

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/CHINA-FEARS-N-KOREA-CONFLICT-ANY-MOMENT-PKG-15-04-1.mp4"][/video]

بیجنگ :چین نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرانے کے لیے روس سے تعاون کی درخواست کی ہے۔

چینی وزیرِ خارجہ نے یہ درخواست اپنے روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کی۔ چینی حکومت پہلے ہی خبردار کر چکی ہے کہ شمالی کوریا کے تنازعے پر کسی وقت بھی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریاکو مسئلہ قرار دے کر اس سے نمٹنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد شمالی کوریا نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ ایسے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دے گا۔  ایجنسی/ سماء

RUSSIA

CHINA

AMERICA

Tabool ads will show in this div