مشال خان کے قتل کی ویڈیو دیکھ کر صدمہ ہوا

Apr 15, 2017

maryam-nawaz-hot-image

اسلام آباد : وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے مردان میں طالب علم مشال خان کے بیہمانہ قتل پر دکھ اور تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشال خان کے قتل کی ویڈیو دیکھ کر انتہائی صدمہ ہوا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز کی جانب سے مردان میں طالب علم مشال خان کے اندہوناک قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردان ن واقعہ کی وڈیو دیکھ کر دھچکا لگا۔

ان کا کہنا تھا کہ شتعل ہجوم کا خود منصف بننا ذہنی پستی کا عکاس ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز مردان میں عبدالوالی خان یونیورسٹی میں نوجوان مشال خان کو توہین مذہب کے الزام میں دن دیہاڑے قتل کردیا تھا۔ واقعہ میں یونی ورسٹی ملازم، پی ٹی آئی کے کونسل رکن سمیت کئی طالب علم بھی شامل تھے۔ سماء

 

KPK

MARYAM NAWAZ

Mashal Khan

Tabool ads will show in this div