مشال خان کا قتل، 8ملزمان 4روزہ ریمانڈ پر پولیس کےحوالے
مردان : مردان کی عبدالوالی خان یونی ورسٹی مین دہ دیہاڑے طالب علم مشال خان کے قتل میں ملوث آٹھ ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ سماء کے مطابق مردان یونیورسٹی واقعہ میں مشال خان کے قتل میں گرفتار آٹھ ملزمان کو آج پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
