سیاسی ٹرائیکاکی بیٹھک،شجاعت والقادری کی اہم ملاقات آج ہوگی

اسٹاف رپورٹ


لندن : لندن میں آج پاکستان مسلم لیگ ق کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین اورپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کےدرمیان اہم ملاقات ہوگی۔

ذرائع کےمطابق لندن میں آج اہم ملاقات پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ پر ہوگی۔ لندن کےمقامی وقت کے مطابق ملاقات سہہ پہر 3 بجےہوگی، جس میں چوہدری شجاعت حسین اپنے وفد کے ہمراہ طاہر القادری کے وفد سے ملاقات کریں گے۔ ق لیگ کےوفد میں چوہدری پرویزالہی، چوہدری مونس الہی، کامل علی آغا، ڈاکٹر خالد رانجھا شامل ہوں گے، جب کہ پاکستان عوامی تحریک کے وفد میں ڈاکٹر رحیق عباسی اور دادو مشہدی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق 3 روزہ ملاقات کے بعد اتوار کو دونوں رہ نما مشترکا پریس کانفرنس کریں گے، ملاقات میں انتخابی اصلاحات اور الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرطاہر القادری اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بھی درمیان ملاقات جلد ہوگئی،  جس کے بعد تینوں رہ نماؤں کے درمیان مشترکہ ملاقات بھی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں اور جلد ہی طاہر القادری اور ایم کیوایم قیادت کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق گرینڈالائنس میں شمولیت کےلیے جماعت اسلامی، عوامی مسلم لیگ اور دیگرجماعتوں سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں۔ سماء

dharna

puppet

آج

guinea

al qaeda

Tabool ads will show in this div