نوازشریف خود رضاربانی سےبات کریں، زرداری کا مطالبہ

547265b201ea1 اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے بات کریں اور معاملے کو حل کریں۔ سماء کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  نے رضا ربانی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ان کے مؤقف کی حمایت کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

سابق صدر نے وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف خود رضا ربانی سے بات کریں، اصولی مؤقف پر دیگر جماعتیں بھی ہمارے ساتھ ہیں۔

zardari-bilawal-condemn-karachi-bus-attack-1431508454-2311 انہوں نے کہا کہ رضا ربانی کا مؤقف بلکل درست ہے، سینیٹ میں لیگی سینیٹرز کا رویہ درست نہیں۔ واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ نے جمعہ کے روز لیگی وزراٗء کے رویے کی وجہ سے احتجاجاً کام چھوڑ دیا تھا۔ سماء

BILAWAL

ZARDARI

RAZA RABBANI

Senators

Senate Session

PMLNs

PPP protest

Tabool ads will show in this div