لاہور؛کامبنگ آپریشن میں بڑی کامیابی

Factory Area Encounter LHR Vo 15-04

لاہور:فیکٹری ایریا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع  پر کارروائی  کے دوران ایک دہشت گرد ماراگیا  جبکہ پولیس نے تین دہشت گردوں کو گرفتارکرکے خود کش جیکٹ برآمد کرلی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دواہلکاربھی زخمی ہوئے ۔ لاہور کے فيکٹري ايريا ميں پولیس نے دہشتگردوں کی موجودگی پرکارروائی کی۔ کامبنگ آپريشن کے دوران ايک دہشت گرد ہلاک ہوگيا جبکہ دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق تينوں دہشتگرد کرائے کے گھر ميں رہائش پزير تھے اور شہر ميں دہشت گردي کي منصوبہ بندي کر رہے تھے۔ پوليس اور حساس اداروں نے خفيہ معلومات پر آپريشن کرکے ايک دہشت گرد کو ہلاک کرديا جبکہ دو کو گرفتار کرليا۔

ملزمان کےقبضےسےخودکش جيکٹ،ڈيٹونیٹراوراسلحہ برآمد ہوا ہے۔ فائرنگ کےتبادلہ ميں 3 اہلکار بھي زخمی ہوگئے جنہيں طبي امداد کے ليے سي ايم ايچ اسپتال منتقل کرديا گيا۔ سماء

terrorist killed

COMBING OPERATION

Tabool ads will show in this div