گینگ وارکارندہ ہلاک؛3 نادرا ملازمین گرفتار
کراچی :لیاری میں مبینہ مقابلے میں عذیر بلوچ گروپ کا کارندہ مارا گیا۔ سائٹ ایریا سے نادرا کے تین ملازمین جبکہ لائنز ایریا سے پانچ ملزمان کوگرفتارکیا گیا ۔جعلی شناکتی کارڈ بنانے والے 3 نادرا ملازمین بھی دھر لیے گئے۔ لیاری کے علاقے کلا کوٹ میں گینگ وار کے کارندوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کارندہ غلام نبی عرف بلا مارا گیا۔ ایس ایس پی عدیل چانڈیو کےمطابق مارے گئے ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ سے ہے جس کے قبضےسے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا۔ ۔ غلام نبی جہانگیر روڈ بلوچ پاڑہ کا کمانڈر تھا ۔
شیر شاہ میں سائٹ بی پولیس نے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم شاہد ،سہیل اور انورعلی نادرا میں ملازمت بھی کرتے ہیں۔ ملزمان سےپینتیس قومی شناختی کارڈ اورتین پاکستانی پاسپورٹ برآمد کئے گئے ۔
بریگیڈ پولیس نے بھی لائنز ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ اورموبائل فونز برآمد کرلیے۔ملزمان پر ڈکیتیوں کے الزامات ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ سماء