بھارتی وزراء کے بیانات، ہائی کمشنر کی طلبی

Apr 14, 2017

Indian HC + Sartaj Aziz Isb Pkg 14-04

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/Indian-HC-Sartaj-Aziz-Isb-Pkg-14-04.mp4"][/video]

اسلام آباد : کلبھوشن کی سزا کے بعد بھارتی وزراء کے بیانات پر انڈین ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی وضاحت مانگ لی گئی، مشیر خارجہ کہتے ہیں بھارت نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو حالات بگڑ بھی سکتے ہیں ۔

بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کلبھوشن کے معاملے بھارتی وزراء کے بیانات کی وضاحت مانگ لی، کلبھوش کو بچانے کیلئے مودی سرکار میدان میں آگئی ہے، گوتم بمبے والا نے بتا دیا، قونصل رسائی نہ ملنے کا شکوہ بھی کردیا۔

گوتم بمبے والا بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی سزا کے خلاف اپیل کریں گے، 13 مرتبہ قونصلر رسائی کیلئے رابطہ کیا، بین الاقوامی قوانین کے تحت ہمیں قونصلر رسائی دی جائے۔

بھارتی ہائی کمشنر کی بات کا مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اپنی پریس کانفرنس میں دیا کرارا جواب بھارتی وزراء کے بیان کی مذمت کر دی۔

مشیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے بارہا طلب کرنے پر بھی اس کے حوالے سے ضروری معلومات فراہم نہیں کیں جس کے باعث بھارت کو قونصلر رسائی فراہم نہیں کی گئی، یہ واضح ہونا چاہیے کہ کلبھوشن کو ٹھوٹس شواہد بنیاد پر سزا دی گئی، تمام قانونی تقاضے شفاف انداز میں پورے کئے گئے۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے،نئی دہلی یاد رکھے کہ پاکستان کی پوری قوم متحد ہے، تمام سیاسی جماعتیں کلبھوشن کی سزا کے فیصلے کو درست سمجھتی ہیں۔ سماء

statement

Indian minister

Foriegn Adviser

Tabool ads will show in this div