گوجرانوالہ : آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی
اسٹاف رپورٹ
گوجرانوالہ : گوجرانوالہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
دھلے کے علاقے محمد آباد میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ايک شخص اظہر موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے تینوں افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔ سماء