ای سی ایل سےنام نکلےگایانہیں،عدالت مشرف کیس کافیصلہ آج سنائےگی

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


کراچی : سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہنواز طارق پر مشتمل دو رکنی بینچ کررہا ہے۔ گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ ہے،انھیں باہر جانے کی اجازت دینا انتہائی رسک ہوگا اور منتخب حکومت یہ رسک لینے کو تیار نہیں۔

دوسری جانب سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے دلائل دیتے  ہوئے کہا کہ خصوصی عدالت کے 31 مارچ کے حکم نامے میں ان کے موکل کی نقل وحرکت پر پابندی عائد نہیں کی گئی، نہ ہی ان کانام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ سابق صدر کی ریڑھ کی ہڈی کے مہروں میں فریکچر ہے جس کا ملک میں علاج نہیں ہوسکتا، عوامی مفاد میں ہوگا کہ سابق صدر مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔ عدالت نے وکلاء کو تحریری دلائل 31مئی کو جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ سماء

کیس

qualify

ای سی ایل

Foreign Secretary

Tabool ads will show in this div