پاک فوج کی مؤثرکارروائی،سرحدپارحملہ ناکام15دہشتگردہلاک

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


خار : باجوڑ ایجنسی میں پاک فوج نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سرحد پار دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا دیا، پاک فوج کی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک، جب کہ متعدد زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔

عسکری ذرائع کے مطابق پاک فوج کے بہادر جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے باجوڑ ایجنسی میں افغانستان سے داخل ہونے والے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ پاک فوج نے دشمنوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک، جب کہ متعدد کو زخمی کردیا۔ دہشت گردوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی اہل کار شہید، جب کہ دو اہل کار زخمی بھی ہوئے۔

عسکری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سرحد پار حملہ علی الصبح 5 بج کر 15 منٹ پر کیا گیا، افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں نے پاکستانی پوسٹ ناؤ ٹاپ پر حملے کی کوشش کی تاہم انہیں منہ کی کھانی پڑی۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔ سماء

پاک فوج

Tabool ads will show in this div