کراچی، ڈاکٹر کو گھر کے باہر بلا کر قتل کردیا گیا

Dr Killed Khi Upd Vo 14-04

کراچی : کراچی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا ڈاکٹر دم توڑ دیا، ڈاکٹر ذوالفقار کو گھر کے باہر بلا کر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

سماء کے مطابق کراچی کےعلاقے کھارادر میں ڈاکٹر کو گھر سے بلا کرقتل کر دیا گیا۔ سول اسپتال میں سہولیات نہ ہونے پر اہلخانہ نے ڈاکٹر ذوالفقار کو نجی اسپتال منتقل کیا تھا جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔

پولیس کے مطابق بغدادی تھانے کی حدود میں کھڈا مارکیٹ کھارادر کے رہائشی ڈاکٹر ذوالفقار کو 2نامعلوم ملزمان نے گھر سے باہر بلا کر نشانہ بنایا اور سر پر گولی مار کر فرار ہوگئے۔

ڈاکٹر ذوالفقار کا کھارادر کھڈا مارکیٹ میں رہائش کے قریب ہی پرائیویٹ کلینک بھی ہے۔ زخمی ڈاکٹر کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال بعد ازاں نجی اسپتال منتقل کیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ دہشت گردی ہے یا ذاتی دشمنی اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے اور جائے وقوعہ سے پولیس نے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔ سماء

KARACHI OPERATION

KARACHI KILLING

Tabool ads will show in this div